
بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کے رمضان المبارک میں روزہ نہ رکھنے پر سابق کرکٹر ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے۔
گزشتہ دنوں آئی سی سی چیمپئینز ترافی میں آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی میدان میں جوس پینے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس کے باعث انہیں ٹرول کیا جانے لگا۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر صارفین نے رمضان المبارک میں زورہ نہ رکھنے پر محمد شامی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انکے مسلمان ہونے پر سوال اٹھایا۔
مزید پڑھیں: "ٹاس بھی کیوں کروارہے ہیں! بھارت سے پوچھ لیں کیا کرنا ہے"
تاہم محمد شامی کو سپورٹ کرنے کیلئے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ میدان میں آگئے، انکا کہنا ہے کہ ایک کھلاڑی کیلئے میدان پر خود ہائیڈریٹ رکھنا ضروری ہے ورنہ آپ میدان پر کمزوری کے باعث گر بھی سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: سارہ ٹنڈولکر کے بعد شبمن کا نام کیساتھ جوڑا جارہا ہے؟
ہربھجن نے کہا کہ شامی گرمی میں کھیل رہے ہیں تو اسکا مطلب ہے کہ انہیں پانی کی ضرورت ہے وہ بغیر مشروبات کے استعمال کیے، میدان پر زیادہ دیر نہیں رُک سکتے۔
مزید پڑھیں: انڈیا کی مسلم جماعت نے محمد شامی کو روزہ چھوڑنے پر مجرم قرار دیدیا
انہوں نے کہا کہ شامی پر تبصرہ کرنے والوں سے صرف اتنا کہوں گا کہ یہ انکا ذاتی مسئلہ ہے، مجھے نہیں لگتا کہ کسی کو اس بارے میں زیادہ فکر مند ہونے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتیوں نے آسٹریلوی کرکٹر کو بھی "مشرقی" رنگ میں ڈھال دیا
دوسری جانب بھارت میں آل انڈیا مسلم جماعت کے صدر مولانا شہاب الدین نے محمد شامی کو روزہ چھوڑنے پر مجرم قرار دیا تھا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔