راولپنڈی: اغوا برائے تاوان و قتل کیس کا بڑا فیصلہ، 2 مجرموں کو سزائے موت سنادی گئی

دونوں کو اس وقت تک پھانسی پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو، اغوا تاوان پھر بیہمانہ قتل سنگین ناقابل معافی جرم ہے۔


ویب ڈیسک March 08, 2025
دونوں دہشت گرد ننکانہ صاحب حملے میں ملوث تھے جن کی سزائے موت کی تاریخ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مقرر کی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے اغوا برائے تاوان و قتل کیس کا بڑا فیصلہ جاری کرتے  ہوئے 2 مجرموں کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنادی۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے فیصلہ سنایا، عدالت نے کہا کہ دونوں کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو، اغوا تاوان پھر بیہمانہ قتل سنگین ناقابل معافی جرم ہے۔

دونوں مجرمان عتیق خان اور یاسر علی کو اغوا جرم میں عمر قید بھی سنائی گئی، دونوں مجرمان کو مجموعی 23 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی دی گئی۔

مجرمان عتیق اور یاسر نے فیصل کو اغوا کیا ایک کروڑ تاوان مانگا گیا، مجرمان نے مغوی کو یکم فروری 2021 کو قتل کیا، تھانہ فتح جنگ اٹک نے مقدمہ درج کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں