پی ٹی آئی کا اہم اجلاس آج طلب، منظوری کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگایا جائے گا

کیمپ لگانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر کیا گیا۔


ویب ڈیسک March 08, 2025

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر احتجاجی کیمپ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کا اہم اجلاس آج پشاور میں طلب کرلیا گیا جس میں منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کا اہم ترین اجلاس آج شام کو طلب کر لیا گیا، پی ٹی آئی کا اہم اجلاس افطار کے بعد پشاور میں ہو گا، پی ٹی آئی پنجاب کی تمام اسٹیک ہولڈرز کو پشاور بلا لیا گیا۔

 زرائع کے مطابق عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے دیگر عہددار شرکت کریں گے، پی ٹی آئی پنجاب نے اجلاس لاہور میں بلانے کا مطالبہ کیا تھا،سلمان اکرام راجا نے لاہور کے بجائے اجلاس پشاور میں طلب کیا ہے۔

 زرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا جائےگا، پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت کی منظوری کے بعد کیمپ لگایا جائے گا، کیمپ لگانے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں میں رکاوٹوں پر کیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں