پی ٹی آئی کا اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا جائے، پی ٹی آئی ذرائع


یاسر علی March 08, 2025

پشاور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا اور پنجاب کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جو وزیراعلی ہاؤس پشاور میں ہوگا۔

پی ٹی آئی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور عالیہ حمزہ سمیت دیگر مرکزی رہنما شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں اڈیالہ جیل کے باہر احتجاجی کیمپ لگانے کے حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں