عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دے دیا

دعا زہرا کی تنسیخ نکاح کی درخواست مسترد، عدالت کا متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کا حکم


ویب ڈیسک March 08, 2025

کراچی:

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیتے ہوئے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے دعا زہرا کیس میں نکاح نامہ غلط قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے دعا زہرا اور ظہیر کا نکاح درست قرار دیدیا۔

عدالت نے نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست مسترد کردی۔

نکاح نامہ جعلی قرار دینے کی درخواست درخواست دعا زہرا کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔ عدالت نے حکم دیا کہ تنسیخ نکاح  کے لئے متعلقہ فورم کو استعمال رجوع کیا جائے۔

واضح رہے کہ دعا زہرا نے نوجوان ظہیر کے ساتھ پسند کی شادی کی تھی، دونوں آن لائن گیمنگ پلیٹ فارم پر ملے تھے۔

عدالت نے دعا زہرا کو کمسن قرار دے کر شیلٹر ہوم منتقل کردیا تھا۔ شیلٹر ہوم سے دعا زہرا اپنے گھر منتقل ہوئی تھی۔  دعا زہرا نے اپنے والد کے زریعے تنسیخ نکاح کی درخواست دائر کی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

قوم کو وژن چاہیے

Apr 27, 2025 01:39 AM |

ظلم کی کہانی

Apr 27, 2025 01:23 AM |