کم وقت میں 25 کیرولائنا مرچیں کھانے کا ریکارڈ

4 منٹ اور 36.26 سیکنڈ کے اندر 25 کیرولائنا ریپر مرچیں کھا کر یہ ریکارڈ بنایا


ویب ڈیسک March 08, 2025

کینیڈا کے مشہور یوٹیوبر نے مختصر مدت میں 25 کیرولائنا ریپر مرچیں کھا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

یوٹیوبر مائک جیک نے کینیڈین دارالحکومت اونٹاریو میں 4 منٹ اور 36.26 سیکنڈ کے اندر 25 کیرولائنا ریپر مرچیں کھا کر یہ ریکارڈ بنایا۔

 

اس مرچ کو گزشتہ برس ’پیپر ایکس‘ کے متعارف کرائے جانے سے قبل دنیا کی سب سے تیز مرچ سمجھا جاتا تھا۔

مائک جیک نے گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنا بظاہر آسان لگتا ہے لیکن وہ ان مرچوں کی جلن کو محسوس کر رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں