اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا

جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے اوور ایکٹنگ کی تو میں نے اسے تھپڑ مار دیا


ویب ڈیسک March 09, 2025

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صاحبہ افضل نے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار کو تھپڑ مارا جس سے وہ زمین پر گر گیا۔

حال ہی میں ایک نجی ٹی وی شو میں اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انہوں نے ساتھی اداکار کو تھپڑ مار دیا تھا، اداکارہ نے بتایا کہ اس فلم میں فیصل قریشی ان کے ہیرو تھے اور ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران انہیں ایک اداکار کے ساتھ ڈانس کرکے فیصل قریشی کو جلانا تھا۔

اداکارہ صاحبہ نے بتایا کہ وہ اداکار حد سے زیادہ اوور ایکٹنگ کر رہا تھا اور جب کیمرہ آن ہوا تو اس نے اوور ایکٹنگ کی تو میں نے اسے تھپڑ مار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ تھپڑ اتنا زور دار تھا کہ وہ اداکار زمین پر گر گیا۔

اداکارہ نے کہا کہ جس اداکار کو تھپڑ مارا تھا اس کا نام مجھے یاد نہیں ہے کیونکہ اس نے بعد میں شوبز انڈسٹری میں کام جاری نہیں رکھا۔

صاحبہ نے مزید کہا کہ اس واقعے کی ویڈیو ممکنہ طور پر فیصل قریشی کے پاس موجود ہے کیونکہ وہ اس وقت ویڈیو بنا رہے تھے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ آج بھی جب فیصل قریشی سے ملاقات ہوتی ہے تو وہ اس تھپڑ کی گونج کو یاد کرتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں