
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوابی میں سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کی ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ پر مشتاق احمد خان اور ان کی فیملی کے غم میں برابر شریک ہیں، شکیل احمد کو انتہائی بے دردی سے گھر کے سامنے شہید کیا گیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیفر کردار تک پہنچائے۔
مزید پڑھیں: سابق امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے بڑے بھائی ہمسائے کی فائرنگ سے جاں بحق
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی سینیٹر مشتاق احمد خان کے بھائی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اُن سے واقعے پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مشتاق احمد خان کے بھائی شکیل خان کا بہیمانہ قتل افسوسناک ہے، ملزم کو قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے گی، انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔