بابراعظم بھائی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود

سابق کپتان کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی
Express NewsExpress News

قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم رمضان المبارک کے مہینے میں عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں۔


بابراعظم اپنے بھائی سفیر اعظم کے ہمراہ عمرہ کی سعادت حاصل کرنے مکہ مکرمہ پہنچے ہیں، سابق کپتان کے بھائی نے مسجد الحرام میں افطاری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی۔

بابراعظم 15 مارچ کو وطن واپس آکر دورہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کیلئے تیاریوں کا آغاز کریں گے۔

مڈل آرڈر بیٹر نیوزی لینڈ کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

مزید پڑھیں: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا، افطار کا اہتمام

قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان اور فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں۔

 

 

Load Next Story

انٹرٹینمنٹ

رائے

سائنس/ٹیکنالوجی