
بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے چیئرمین فاروق احمد نے پاکستانی ٹیم کے بگلادیش دورے سے متعلق بڑی پیشرفت سے آگاہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان کا 2025 کے وسط میں وائٹ بال سیریز کیلئے بنگلادیش کے دورے کا امکان ہے۔
بنگلادیشی ٹیم آئی سی سی کے فیوچر ٹور پروگرام کے تحت مئی میں 3 ون ڈے اور 3 ٹی20 میچز کھیلنے کیلئے پاکستان آئے گی۔
مزید پڑھیں: عامر نے بھی 90 کی دہائی کے کھلاڑی پر الزامات کی بوچھاڑ کردی
تاہم، چیمپیئینز ٹرافی کے موقع پر بی سی بی کے چیف فاروق اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی کے درمیان حالیہ بات چیت کے بعد، جولائی اور اگست 2025 میں ایک اضافی باہمی وائٹ بال ٹور پر اتفاق کیا تھا۔
بنگلادیش بورڈ کے چیئرمین فاروق احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان فیوچر ٹور پروگرام کے علاوہ ملک کا دورہ کرے گا، مختصر سیریز کیلئے شیڈول حتمی شکل دی جارہی ہے۔
مزید پڑھیں: لارڈز کرکٹ گراؤنڈ اذان کی آواز سے گونج اٹھا، افطار کا اہتمام
ان کا کہنا کہ بنگلادیش کو مستقبل میں پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی سہ فریقی سیریز میں شامل ہونے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم بھائی کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب میں موجود
چیمپیئنز ٹرافی کے پہلے راوؤنڈ سے باہر ہونے کے بعد بنگلادیش نے 2027 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ کی تیاریوں پر توجہ مرکوز کرلی ہے، جس کی میزبانی جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا کریں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔