متاثرین شمالی وزیرستان کو گھروں کی تعمیر کیلئے 4 لاکھ روپے دیئے جائیں گےعبدالقادربلوچ
تمام متاثرین میں 50 ہزار فی خاندان کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کے لئے تقسیم ہو رہے ہیں، وفاقی وزیر برائے سرحدی امور
وفاقی وزیر برائے سرحدی امور عبدالقادر بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران تباہ ہونے والے گھر کی تعمیر کے لئے 4 لاکھ اور جزوی تباہ ہونے والے گھر کے لئے 2 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی جب کہ اس کے علاوہ 50 ہزار روپے فی خاندان اشیائے ضروریہ کے لئے مہیا کئے جائیں گے۔
بنوں میں متاثرین شمالی وزیرستان کے کیمپ میں عید الفطر کے حوالے سے تحائف تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کےدوران وفاقی وزیر نے کہا کہ پوری قوم کو شمالی وزیرستان کے ہر فرد پر فخر ہے کیونکہ وہ ملک کے 20 کروڑ عوام کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور فوج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک لڑتی رہے گی اور وہ دن دور نہیں جب وزیرستان امن کا گہوارہ ہو گا۔
قادر بلوچ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے تمام متاثرین میں 50 ہزار فی خاندان کے تناسب سے اشیائے ضروریہ کے لئے تقسیم ہو رہے ہیں، جن لوگوں کو رقم نہیں ملی انہیں پیسے اور راشن ملے گا جب کہ ان کی واپسی اور آباد کاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ بچوں کی تعلیم کو جاری رکھنے کے لئے شیلٹر اسکولوں کا بندوبست کیا جا رہاہے تاکہ بچے تعلیم کے بغیر نہ رہیں۔