موسم ابرآلود، پنجاب بھر میں بارشیں کب ہوں گی، تاریخ سامنے آگئی

لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی


ویب ڈیسک March 10, 2025

لاہور:

پنجاب میں  آج موسم ابر آلود رہنے کی توقع ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی اپنی پیش گوئی جاری کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں موسم آج ابرآلود رہے گا جب کہ راولپنڈی گجرانوالہ ڈویژن میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیں ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی لیکن بارش کے امکانات کم ہیں ۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں11 سے 13 مارچ تک کہیں  موسم   ابر آلود اور کہیں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

اسی طرح 14 اور 15 مارچ کو پنجاب بھر میں بارش کے امکانات ہیں۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم اے کی جانب سے 9 سے 16 مارچ تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے ۔  لاہور میں گزشتہ روز موسم خشک رہااور اج بھی بارش کے امکانات نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں