قومی شاہراہ پر گاڑیوں میں آتشزدگی؛ کروڑوں مالیت کی کپاس، چینی اور تیل  خاکستر

ڈرائیور گاڑیاں کھڑی کرکے سحری کے لیے گئے تھے کہ آگ لگ گئی


ویب ڈیسک March 10, 2025
(فوٹو: فائل)

حیدر آباد:

قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں آتشزدگی کے واقعات پیش آئے، جس میں کروڑوں روپے مالیت کی کپاس، چینی اور تیل خاکستر ہوگئے۔
 

ریسکیو اور موٹر وے پولیس ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے قریب منی آئل ٹینکر پر لگی آگ پر قابو پا لیا گیا، جس میں 2 ہزار لیٹر کیروسین آئل موجود تھا۔ ریسکیو کا عمل مکمل کرکے قومی شاہراہ پر ٹریفک بحال کروا دی گئی۔

دوسری جانب مٹیاری کے قریب قومی شاہراہ پر کھڑی گاڑیوں میں خوفناک آتشزدگی  کے نتیجے میں کروڑوں  روپے مالیت کی کپاس، چینی کی بوریاں اور آئل جل گیا۔

آتشزدگی کے سبب قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔  ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ 2 ٹرالر اور ایک ٹینکر میں لگی۔ آتشزدگی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔

پولیس کے مطابق ڈرائیور گاڑیاں کھڑی کرکے سحری کے لیے گئے تھے کہ پہلے ٹینکر میں آگ لگی، جس نے ٹرالر کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ بجھانے کی کارروائی میں ریسکیو 1122 کے علاوہ حیدر آباد اور دیگر علاقوں سے طلب کردہ فائر ٹینڈر نے بھی حصہ لیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

ہارڈ اسٹیٹ

Mar 30, 2025 02:24 AM |

’’ماں‘‘

Mar 30, 2025 01:29 AM |