جب قوم سڑکوں پرہوگی تو ایم کیوایم بھی نائن زیرو میں نہیں بیٹھے گی شیخ رشید احمد

اگر ہماری تحریک کو روکا گیا تو صوبائی اسمبلیوں کے سامنے دھرنا دیں گے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


ویب ڈیسک July 28, 2014
اسلام آباد میں تین ماہ کیلئے آرٹیکل 245 لگا کر فوج بلانے والے خود اس کے ذمہ دار ہوں گے،شیخ رشید، فوٹو: فائل

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر ہماری تحریک کو روکا گیا تو صوبائی اسمبلیوں کے سامنے دھرنا دیں گے اور جب قوم سڑکوں پر ہوگی تو ایم کیوایم بھی نائن زیرو میں نہیں بیٹھے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ اگر کسی نے 13 اگست کی رات کو پرچم لہرایا تو آب پارہ تھانے میں اس کے خلاف مقدمہ درج کراؤں گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش ہے کہ قوم لوڈشیڈنگ اور کرپٹ لیڈروں سے نجات حاصل کرے جبکہ اگر ہماری تحریک کو بھی روکا گیا تو چاروں صوبائی اسمبلیوں کے سامنے دھرنا دیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جب قوم سڑکوں پر ہوگی تو ایم کیوایم بھی نائن زیرو میں نہیں بیٹھے گی کیونکہ مجھے الطاف حسین سے پوری امید ہے کہ وہ لوگوں کا مزاج سمجھتے ہیں اور حق کا ساتھ دیں گے جب کہ طاہرالقادری بھی عنقریب اپنے شیڈول کا اعلان کرنے والے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 3 ماہ کے لئے آرٹیکل 245 لگا کر فوج بلانے والے خود اس کے ذمہ دار ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے