چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں راچن رویندرا نے ولیمسن کا ریکارڈ توڑ دیا

انہوں نے بھارت سے فائنل میں 29 گیندوں پر 37 رنز بناکر پویلین کی راہ لی


اسپورٹس ڈیسک March 10, 2025

لاہور:

نیوزی لینڈ کے اوپنر بیٹر راچن رویندرا نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 میں تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن کا ریکارڈ توڑ دیا۔

رویندرا چیمپیئنز ٹرافی کے کسی ایک ایڈیشن میں زیادہ رنز بنانے والے نئے کیوی بیٹر بن گئے۔

انہوں نے بھارت سے فائنل میں 29 گیندوں پر 37 رنز بناکر پویلین کی راہ لی، انہوں نے ابتدائی 5 اوورز میں 14 بولز پر 25 رنز بنائے تھے۔

مزید پڑھیں؛ بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دے کر چیمپیئنزٹرافی جیت لی

رویندرا کسی ایک ایڈیشن میں 263 رنز بنانے والے پہلے کیوی بیٹر بنے۔

فائنل سے قبل، راچن نے 3 میچز میں 226 رنز نام درج کروائے تھے جبکہ ان سے قبل کین ولیمسن نے 2017 میں ایک سنچری اور 2 ففٹیز کی مدد سے 244 رنز بنائے تھے۔

ان کے دیگر ہم وطنوں میں روجر ٹوس نے 2000 میں 201، ٹام لیتھم نے 2025 میں 205، مارٹن گپٹل نے 2009 میں 191 اور اسٹیفن فلیمنگ نے 2006 میں 184 رنز بنائے تھے، کین ولیمسن سردست 200 رنز بنا چکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں