ٹیم ہڈل میں تاخیر سے شامل ہونے پر روہت، شبمن پر غصہ، ویڈیو وائرل

بھارتی اوپنر شبمن گل سردست ون ڈے میں نائب کپتان کی ذمہ داری بھی رکھتے ہیں


اسپورٹس ڈیسک March 10, 2025

کراچی:

نیوزی لینڈ سے فائنل میں مشروبات کے وقفے میں تاخیر سے ٹیم ہڈل (دائرہ بناکر مشاورت کرنے کا عمل) میں شامل ہونے پر شبمن گل سے کپتان روہت شرما وقتی طور پر ناراض ہوگئے۔

روہت شرما کے ردعمل کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارتی اوپنر شبمن گل سردست ون ڈے میں نائب کپتان کی ذمہ داری بھی رکھتے ہیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Thala🚩 (@ictempire_)

کیوی بیٹنگ کے دوران بھارتی حریف غالب تھے اور وقفے کے بعد ٹیم ہڈل میں شبمن نے آنے میں تاخیر کر دی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز چیمپیئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارتی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے