ڈونلڈ ٹرمپ اپنا موازنہ راک اسٹار ایلوس پریسلے سے کرنے لگے

امریکی صدر نے رات گئے کی گئی اپنی پوسٹ میں خود کو راک اسٹار سے ملایا


ویب ڈیسک March 10, 2025

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر ان کے چاہنے والے اور مخالفین کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے خیالات، نظریات اور پالیسیوں کے اظہار سمیت کسی پر تنقید یا تعریف و توصیف کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔

کل رات گئے وہ زرا مختلف انداز میں نظر آئے جب انھوں نے ایک ایسی پوسٹ شیئر کی جس میں آدھا چہرہ ان کا جب کہ آدھا چہرہ معروف راک اسٹار آنجہانی ایلوس پریسلے کا تھا۔

امریکی صدر نے اس پوسٹ پر کوئی کیپشن نہیں لکھا تاہم یہ پہلی بار نہیں جب انھوں نے کنگ آف راک ایلوس پریسلے سے اپنی مشابہت کو ظاہر کیا ہو۔

گزشتہ برس بھی ایک پوسٹ میں ٹرمپ نے لکھا تھا کہ لوگ برسوں سے ایلوس پریسلے اور میرے درمیان مماثلت کے بارے میں بات کر رہے ہیں اب یہ تصویر ہر جگہ پھیل چکی ہے، تو آپ کا کیا خیال ہے؟

اسی طرح 6 برس قبل بھی ایک ویڈیو بیان میں صدر ٹرمپ نے صدارتی انتخاب کی انتخابی مہم میں بھی اسی مماثلت کا دعویٰ کیا تھا۔

اس کے باوجود کہ دونوں کی عمر اور بالوں کا رنگ یکسر مختلف ہونے کے باعث شاید ہی کوئی ایلوس پریسلے اور ٹرمپ کے درمیان کسی قسم کی مماثلت دیکھ پائے۔

یاد رہے ایلوس پریسلے محض 42 سال کی عمر میں 1977 میں انتقال کرگئے تھے اور وہ سیاہ اور گھنے بال رکھنے والے شخص تھے۔

ٹرمپ کی عمر 78 سال ہوچکی ہے اور ان کے بالوں کا رنگ بھی ایلوس پریسلے سے بالکل مختلف ہے۔

تاہم برطانوی اخبار "دی ٹائمز" کی رپورٹ میں ٹرمپ پر یہ پھبکی کسی گئی ہے کہ اونچی آواز میں میوزک ہو تو یہ دونوں ناچنے اور بے ساختہ حرکت کرنے کے لیے مشہور ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں