گریڈ 20،21 میں ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ اجلاس آج سے شروع

اجلاس ایک سال سات ماہ بعد ہو رہا ہے جس میں ایک ہزار افسروں کے نام زیر غور آئیں گے


حیدر نسیم March 11, 2025

اسلام آباد:

گریڈ 20 اور 21 میں ترقی کی منظوری کیلیے آج شروع ہونے والا سینٹرل سلیکشن بورڈ کا 4 روزہ اجلاس 14 مارچ تک جاری رہے گا۔

اجلاس چیٔرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن لیفٹیننٹ جنرل(ر) اختر نواز ستی کی سربراہی میں ہوگا۔

یہ اجلاس ایک سال سات ماہ بعد ہو رہا ہے۔ اجلاس میں ایک ہزار افسروں کے نام زیر غور آئیں گے۔

ذرائع کے مطابق پولیس سروس آف پاکستان، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور سیکریٹریٹ گروپ سے تعلق رکھنے والے افسروں کے پینل اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تیار کیے ہیں۔

سینیٹر سعدیہ عباسی، سنیٹر سلیم مانڈوی والا، ایم این اے جاوید حنیف خان، پنجاب سے سیکرٹری خزانہ امداد اللّٰہ بوسال، سندھ سے گریڈ 22 کی ریٹائرڈ بیوروکریٹ رابعہ جویریہ آغا، خیبر پختونخوا سے سیکرٹری بحری امور ڈویژن ظفر علی شاہ بورڈ ممبر نامزد کیے گئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں