کراچی: مبینہ مقابلے میں زخمی سمیت ڈاکوؤں کا 4 رکنی گروہ گرفتار

زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو 20 سالہ ہارون جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو عباس، وقاص اور شہروز کے نام سے شناخت کیا گیا


اسٹاف رپورٹر March 12, 2025

سہراب گوٹھ پولیس نے عثمانیہ سوسائٹی میں مبینہ مقابلے کے دوران زخمی سمیت ڈاکوؤں کا چار رکنی گروہ گرفتار کرلیا۔

سہراب گوٹھ پولیس کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ڈاکو کو 20 سالہ ہارون جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو عباس، وقاص اور شہروز کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے پولیس نے دو پستول ، نقدی اور دو موٹر سائیکلیں برآمد کی ہیں۔

پولیس نے زخمی ڈکیت کو طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا جبکہ دیگر تین ساتھیوں کو تھانے منتقل کر کے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ، پولیس ڈاکوؤں کا کرمنل ریکارڈ بھی چیک کر رہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں