سپریم کورٹ احتجاج کیسز؛ شبلی فراز سمیت دیگرملزمان کی ضمانت میں توسیع

پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ ،شبلی فراز اور دیگر ملزمان انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد میں پیش ہوئے


ویب ڈیسک March 12, 2025

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی قیادت اورحامی وکلا کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ ،شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ شبلی فراز نے کہا کہ

ہم شامل تفتیش ہونا چاہتے ہیں مگر بیان ریکارڈ نہیں ہورہا۔ عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 5 مئی تک توسیع کردی۔

وکیل صفائی کا موقف تھا کہ ہم نے سی سی ٹی وی کے حصول کیلئے درخواست دی ہے مگر ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔ عدالت سی سی ٹی وی فوٹیجز کے حوالے سے آرڈر دے۔ ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2 مقدمات درج ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں