بس اسٹاپ  پر خاتون کو ہراساں کرنے والا گرفتار

ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے 15 پر کال موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کی، ترجمان سیف سیٹیز


ویب ڈیسک March 12, 2025

لاہور میں بس اسٹاپ پر کھڑی خاتون کو ہراساں کرنے والے شخص کوگرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق لاہور کے علاقے سمن آباد میں خاتون دفتر جانے کے لیے بس اسٹاپ پر کھڑی تھیں۔ اوباش نوجوان نے نازیبا حرکات کرکے ہراساں کرنا شروع کردیا۔

خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن میں شکایت کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ملزم پہلے بھی ایسی حرکات میں ملوث تھا۔ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ خواتین کسی بھی ہراسانی یا ناخوشگوار صورتحال میں فوری 15 پر کال کریں۔ خواتین ویمن سیفٹی ایپ چیٹ فیچر،ویڈیو کال کے ذریعے بھی ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کر سکتیں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں