
بھارتی کرکٹ ٹیم کے رکن اور اسپنر یوزویندر چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کے بعد دوست آر جے مہوش کی اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی تصاویر نے سوالات اٹھادیے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی میں آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹر یوزویندر چہل کو اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ اسٹیڈیم میں میچ دیکھتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔
دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ قربت کو دیکھ کر ڈیٹنگ کی خبریں گردش کررہی ہیں۔
مزید پڑھیں: کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل
یہ پہلا موقع نہیں کہ ریڈیو جوکی معروف آر جے مہوش اور اسپنر یوزویندر چہل کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر کرسمس مناتے دیکھائی دیے تھے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر چہل بھی اہلیہ دھناشری سے طلاق پر بول اُٹھے
واضح رہے کہ چہل اور ڈانسر دھناشری ورما 2020 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے لیکن گزشتہ دنوں ہی دونوں کے درمیان باقاعدہ علیحدگی دیکھنے میں آئی۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر چہل بھی اہلیہ دھناشری سے طلاق پر بول اُٹھے
دوسری جانب کرکٹر کی سابقہ اہلیہ دھناشری نے بھی انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں درج تھا کہ عورت کو الزام دینا ہمیشہ فیشن رہا ہے۔
مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹر کی اہلیہ نے طلاق لے کر ڈانسر سے تعلقات قائم کرلیے؟ تصویر وائرل
ادھر آر جے مہوش نے ڈیٹنگ کی افواہوں کو بےبنیاد قرار دیا ہے تاہم اہلیہ کے کمںٹس نے دونوں کے درمیان تعلقات کو ہوا دی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔