
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کےدرمیان دفاع، سیکورٹی اورتعلیم کے شعبوں میں تعاون کی بہت اہمیت ہے۔
امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکن پارٹی کے رہنما جنرل جیک برگمین نے پاک امریکا تعلقات مستحکم کرنے کے لیے پاکستانی امریکن ریپبلکن کلب سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی میں سیاسی شمولیت بڑھانے اوردہشت گردی کے خلاف عالمی سطح پر مشترکہ کوششوں پر زوردیا گیا۔
ملاقات میں پاکستانی امریکن کمیونٹی کو امریکی سیاست میں مزید متحرک ہونے کی ترغیب دی گئی اور پاک امریکا تعلقات میں مزید تعاون کے لیے اسٹریٹجک فریم ورک کی ضرورت پر زوردیا گیا۔جنرل برگمین نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے لیے اپنے دفتر کو ہمیشہ کھلا رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے پاکستانی امریکن کمیونٹی کو پی اے آر سی میں شامل ہو کر پاک امریکا تعلقات کی بہتری کے لیے کردار کرنے کی دعوت بھی دی۔ جنرل برگمین کا آئندہ سفارتی دورہ پاک امریکا تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔