
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے تحت 11 اپریل سے شروع ہونے والی پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد انداز میں سمندر میں رونمائی کردی گئی۔
پاکستان نیوی کے تعاون سے بحیرہ عرب کے گہرے پانی میں ٹرافی کی رونمائی کے بعد اسے پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کیا گیا۔
قبل ازیں غیرملکی غوطہ خور نے کھلے سمندر کی گہرائی میں غوطہ زنی کرکے جیسے خزانہ برآمد کیا،اس یادگار موقعہ پر سابق ٹیسٹ کپتان معین خان اور سرفراز احمد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
مزید پڑھیں: جنوبی افریقی آل راؤنڈر کا پی ایس ایل چھوڑ کر آئی پی ایل جانیکا امکان
چاندی سے تیار شدہ دس کلو وزنی ٹرافی میں 22 ہزار سے زائد رغون کے قیمتی پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔
ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ نے اپنے تاریخی10 ویں ایڈیشن کی ٹرافی کی رنمائی کھلے سمندر کرکے منفرد انداز اپنایا، اس منفرد منظر کے موقع پر پی سی بی اور ایچ بی ایل کے حکام، فرنچائز کے نمائندے اور کرکٹرز موجود تھے۔
مزید پڑھیں: صائم ایوب، فخر زمان اسکواڈ میں کیوں نہیں، کیا پی ایس ایل کھیلیں گے؟
سابق ٹیسٹ کپتان معین خان، سرفراز احمد، رومان رئیس، پی ایس ایل کے سی ای او سلمان نصیر، کوئٹہ گلیڈیٹر کے حسن ندیم عمر، ایچ بی ایل کے علی حبیب، ابرار احمد میر اور دیگر شامل تھے۔
ٹرافی کو لومینار کا نام دیا گیا ہے جو روشنی کی علامت ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ سمندر میں ٹرافی کی نقاب کشائی لیگ کی جدت اور عمدگی کے عزم کا ثبوت ہے، جیسا کہ ہم ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ایک دہائی منا رہے ہیں، یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ کراچی میں کم میچز کیوں رکھے؟ وجہ سامنے آگئی
انہوں نے کہا کہ یہ اقدام لیگ کی تاریخ میں ایک نئے سنگ میل کی نشاندہی کرتا ہے جو جدت، ابھرنے کی قوت اور پاکستان کے پریمیر ٹی ٹوئنٹی مقابلے کی روح کی علامت ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ہمیشہ سے میدان کے اندر اور باہر آگے بڑھتی رہی ہے، جس طرح سمندر گہرائی رکھتا ہے اسی طرح ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا، کونسی ٹیم کب ٹکرائے گی؟
اُن کا کہنا تھا کہ یہ انوکھی نقاب کشائی اسی جذبے کی گہرائی کی نمائندگی کرتی ہے جو ہمارے کھلاڑی اور شائقین اس کھیل میں لاتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل کا 10واں ایڈیشن 11 اپریل سے 18 مئی تک چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں منعقد ہوگا،افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔