کراچی: مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

متوفیوں کی شناخت 38 سالہ بشیر احمد اور 55 سالہ مظہر اقبال کے نام سے کی گئی


ویب ڈیسک March 13, 2025
فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں ہونے والے ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق ماڑی پور کے علاقے نیو ٹرک اڈا گیٹ نمبر 6 کے قریب ٹریلر اور سوزوکی کے درمیان تصادم میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی سوزوکی ڈرائیور تھا جس کی شناخت 38 سالہ بشیر احمد کے نام سے کی گئی جبکہ ماڑی پور پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی ہاکس بے کا رہائشی ہے۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ٹریلر اور سوزوکی کو اپنے قبضے میں لے لیا اور اس حوالے سے مزید تحقیقات کا عمل جاری ہے۔

دریں اثنا قیوم آباد سے اختر کالونی کی جانب جاتے ہوئے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 55 سالہ مظہر اقبال کے نام سے کی گئی جبکہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں