
طویل عرصے تک گولف کے بےتاج بادشاہ رہنے والے ٹائیگرز ووڈز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ٹرمپ جونئیر کی سابقہ اہلیہ کو ڈیٹ کرنے لگے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی پلیٹ فارمز پر معروف گولفر ٹائیگرز ووڈز اور امریکی بزنس مین ٹرمپ جونئیر کی سابقہ اہلیہ کے درمیان قربتیں دیکھنے کو مل رہی ہیں۔
ٹائیگر ووڈز اور ونیسا ٹرمپ کی مبینہ طور پر ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ٹائیگر ووڈز اور ونیسا کے تعلقات برقرار رکھنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل آگیا
رپورٹس کے مطابق دونوں میں کئی چیزیں مشترکہ ہیں اور دونوں اپنی زندگی کو پرائیویٹ رکھتے ہیں جب کہ دونوں ہی والدین ہیں۔
دونوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ گزشتہ برس تھینکس گیونگ ڈے سے شروع ہوا، مبینہ طور پر تعلقات سست روی سے آگے بڑھ رہے ہیں لیکن یہ تعلقات سنجیدہ اور مستقل ہوجائیں گے، تاہم ملاقات کیسے ہوئی کچھ واضح نہیں لیکن دونوں فلوریڈا میں رہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: چہل نے دھنا شری سے طلاق کے بعد نئی لڑکی ڈھونڈھ لی، ہے کون؟
ونیسا کی بڑی بیٹی کائی ٹرمپ گولف کی شوقین ہیں وہ اپنے دادا کے ساتھ بھی کھیلتی ہیں، کائی ٹرمپ بھی اسی اسکول جاتی ہیں جہاں ٹائیگر ووڈز کے بچے پڑھتے ہیں، ٹائیگر ووڈز اور ونیسا نے اپنے تعلقات کو ابھی پبلک نہیں کیا۔
مزید پڑھیں: کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل
واضح رہے کہ ٹائیگر ووڈز نے 2010 سے اہلیہ سے علیحدگی کے بعد شادی نہیں کی ہے، جبکہ ڈونلڈ جونئیر اور ونیسا میں علیحدگی 2018 میں ہوئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔