چینی سے بھرپور مشروبات بھی منہ کے کینسر کیلئے ذمہ دار قرار

بڑھتے ہوئے کیسز کی تعداد میں خوراک ایک بڑی ذمہ دار ہے


ویب ڈیسک March 16, 2025

ایک نئی تحقیق سے پتا چلا ہے کہ جو لوگ روزانہ کم از کم چینی سے بھرپور سافٹ ڈرنکس یا مشروب پیتے ہیں، ان میں منہ کے کینسر کے امکانات ان لوگوں کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ ہوتے ہیں جو اس سے پرہیز کرتے ہیں۔

یونیورسٹی آف واشنگٹن کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ منہ کے کینسر کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے خاص طور پر کم عمر، سگریٹ نوشی نہ کرنے والے، شراب نہ پینے والے مریضوں میں بغیر کسی قابل شناخت خطرے والے عوامل کے۔

کچھ ماہرین نے یہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اس بڑھتی ہوئی تعداد میں خوراک ایک بڑی ذمہ دار ہے۔

کئی دہائیوں سے، منہ کے کینسر بنیادی طور پر ایسے مردوں سے وابستہ رہے ہیں جو کینسر کے معروف خطرات سے دوچار ہوتے ہیں جیسے تمباکو، الکوحل اور سپاری چبانے سے۔

لیکن اب واشنگٹن یونیورسٹی کی تحقیق میں پتا چلا ہے کہ زیادہ میٹھے مشروبات کا استعمال منہ کے کینسر کے خطرے میں نمایاں طور پر بڑھتا ہے، قطع نظر ان کی
تمباکو نوشی یا شراب نوشی کی عادات سے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں