گھر کے دروازے کے پاس موجود مگر مچھ نے ڈیلیوری رائیڈر کا راستہ روک لیا

بعد ازاں افسر رائیڈر سے پیزا لیکر گھر کے پچھلے دروازے پر لے گیا


ویب ڈیسک March 16, 2025

امریکا میں ایک ڈیلیوری کرنے والی رائیڈر کو اپنی زندگی کا اس وقت سب سے بڑا خوف لاحق ہوگیا جب وہ پیزا ڈیلیور کرنے کے لیے مقررہ گھر پہنچی اور گھر کی دہلیز کے قریب ایک مگرمچھ پایا۔

فلوریڈا میں ایک پولیس افسر نے گھر کے پچھلے دروازے پر پیزا پہنچایا جب ڈیلیوری رائیڈر کا کار پارکنگ میں 8 فٹ لمبے مگرمچھ سے سامنا ہوا۔

براڈینٹن پولیس ڈیپارٹمنٹ نے سوشل میڈیا پر کیمرے کی فوٹیج شیئر کی جس میں یہ منظر دکھایا گیا کہ ایک پولیس افسر کو ایک گھر کے قریب ایک بڑے مگرمچھ کے بارے میں مطلع کیا گیا۔

افسر نے گھر کے ڈرائیو وے میں کھڑی گاڑی کار کے نیچے مگرمچھ کو پایا جو فلوریڈا فش اینڈ وائلڈ لائف کنزرویشن کمیشن کے ٹریپر کا انتظار کر رہا تھا لیکن ایک پیزا ڈیلیوری ڈرائیور ٹریپر سے پہلے گھر پر پہنچ گیا۔

افسر نے ڈلیلیوری رائیڈر کو روکا اور اسے اور گھر کے سامنے والے دروازے کے درمیان مگرمچھ کی موجودگی سے آگاہ کیا۔

بعد ازاں افسر رائیڈر سے پیزا لیکر گھر کے پچھلے دروازے پر لے گیا جہاں اس نے مکینوں کو پیزا ڈیلیور کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں