بلوچستان 3 متاثرہ اضلاع کے لئے60 کروڑ روپے دینے کا اعلان وزیراعظم

بلوچستان میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے 2 ارب روپے دینے کا اعلان۔


ویب ڈیسک September 23, 2012
بلوچستان میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے 2 ارب روپے دینے کا اعلان۔ فوٹو فائل

وزیراعظم کا بلوچستان کے3 متاثرہ اضلاع کے لئے60 کروڑ روپے دینے کا اعلان۔

وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے ڈیرہ مراد جمالی میں سیلاب متاثرین کے دورہ کے موقع پر بلوچستان کے 3 متاثرہ اضلاع کے لئے 60 کروڑ روپے امداد کا اعلان کیا، ہر ضلع کو 20،20 کروڑ روپے تقسیم کئے جائیں گے، انھوں نے سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کو 4،4 لاکھ روپے اور بلوچستان میں انفرااسٹرکچر کی بحالی کے لئے 2 ارب روپے دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت متاثرین کی امداد اور بحالی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گی، بارش سے سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کئی علاقے متاثر ہوئے جوقوم کے لئے ایک بڑا چیلنج ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں