دماغی سرجری کروانے والا پہلا ریچھ

اہلکاروں نے سرجری سے قبل ایسی کوئی علامات نوٹ نہیں کیں جن میں ریچھ مبتلا ہو


ویب ڈیسک March 14, 2025

انگلینڈ کے ایک چڑیا گھر نے کہا کہ دماغ کی سرجری کروانے والا پہلا بھورا ریچھ ہائبرنیشن سے بیدار ہو گیا ہے اور بظاہر اچھی صحت میں ہے۔

وائلڈ ووڈ ٹرسٹ نے کہا کہ بوکی نامی ریچھ نے اکتوبر میں دماغ کے سیال کے لیے دماغی سرجری کروائی تھی۔ اس سے پہلے کہ جانور سردیوں میں ہائبرنیشن میں چلا جائے۔

عملے نے کہا کہ وہ حتمی صحت کے حوالے سے اس وقت تک یقین سے کچھ نہیں کہہ سکتے جب تک موسم بہار تک اس کے اثرات نہ دیکھ لیے جائیں۔

چڑیا گھر کی انتظامیہ نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ہم نے اس نوجوان ریچھ میں ایک غیر معمولی تبدیلی دیکھی ہے۔ وہ متحرک ہے، وہ زندہ دل ہے اور وہ بالکل وہی ریچھ ہے جو وہ پہلے تھا۔ آپریشن کی اب تک کی ابتدائی کامیابی کے لحاظ سے یہ ایک حقیقی کامیابی ہے۔

مزید یہ کہ اہلکاروں نے سرجری سے قبل ایسی کوئی علامات نوٹ نہیں کیں جن میں ریچھ مبتلا ہو۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں