لاہور؛ موٹروے پولیس نے 5 روز قبل اغواکیے جانیوالے مغوی کو بازیاب کرالیا، ایک ملزم گرفتار

ملزم کو اسلحہ، منشیات اور گاڑی سمیت مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، ترجمان


ویب ڈیسک March 14, 2025
موٹروے پر کارسوار ملزم نے پولیس پر فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی جسے تعاقب کے بعد گرفتار کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا گیا(فوٹو: ایکسپریس نیوز)

لاہور:

موٹروے پولیس نے پانچ روز قبل اغوا ہونےو الے نوجوان کو بازیاب کروا کر ملزم اغوار کار کو گرفتار کرلیا، ملزم سے دستی بم، اسلحہ اور منشیات  بھی برآمد ہوئی۔  

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے پولیس ایم 3  کے پٹرولنگ افسران نے ننکانہ صاحب کے نزدیک مشتبہ کار کو روکا تو کارسوار نے پولیس پر فائرنگ کردی اور فرارہونے کی کوشش کی۔ 

فائرنگ کے باوجود موٹروےپولیس نے ملزمان کا تعاقب جاری رکھا، اور گاڑی کو روک کر ایک ملزم کو گرفتار اور ایک مغوی کو بازیاب کرلیا، ملزم سے دو دستی بم، اسلحہ اور آئس بھی برآمد کی گئی۔ 

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق مغوی کو پانچ روز قبل لاہور سے  تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا جس کی ایف آئی آر بھی درج ہے۔ 

ملزم کو اسلحہ، منشیات اور گاڑی سمیت مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔ 

ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی علی احمد صابر کیانی اور ڈی آئی جی سید فرید علی نے پٹرولنگ افسران کو مغوی کی بازیابی پر سراہا ہے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں