رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں بارش سے موسم خوشگوار

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے، محکمہ موسمیات

فوٹو: فائل

پنجاب کے مختلف میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش برسانے والا سسٹم موجود ہے۔ مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی آنے سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

بارش کا سلسلہ 16 مارچ تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 16جبکہ زیادہ سے زیادہ 27ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے۔لاہور کے ساتھ وسطی اپر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔ بارش کے باعث گرمی میں کمی سے روزے داروں نے سکھ کا سانس لیا۔

Load Next Story