پشاور:  حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری، پولیس اہلکار ملوث نکلا 

چوری کے بعد آن لائن فروخت کے لئے ایپ پر اشتہار دیا گیا، مالک نے ڈبل قیمت دینے کے لیے چوروں سے رابطہ کیا۔ 

پشاور میں  حیات آباد سے نایاب نسل کا کتا چوری ہوگیا اور چوری کرنے میں پولیس اہلکار ملوث نکلا۔ 

رپورٹ کے مطابق کتا چوری کرنے کے بعد ان لائن فروخت کے لئے ایپ پر اس کا اشتہار دیا گیا، مالک کی پالتو جانور سے محبت ، ڈبل قیمت دینے پر چوروں سے رابطہ کیا۔ 

غیرملکی نسل کے کتے کو فروخت کرنے کے دوران ملزمان گرفتار ہوگئے، تاتارا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پشاور پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں خیبر پولیس کا ایک اہلکار بھی شامل ہے۔

Load Next Story