عامر خان نے گرل فرینڈ گوری کیساتھ عرفان پٹھان کی شادی کی سالگرہ میں شرکت کی تھی؟ ویڈیو دیکھیں
رواں سال کے آغاز سے ہی یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو بنگلورو میں مقیم ایک خاتون سے تیسری بار پھر پیار ملا ہے اور وہ اس کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔
اپنی 60ویں سالگرہ سے پہلے 13 مارچ، 2025 کو عامر خان نے میڈیا کے ساتھ ایک ملاقات کی اور آخر کار انکشاف کیا کہ یہ افواہیں نہیں بلکہ حقیقت ہے۔ انہوں نے اپنی نئی گرل فرینڈ گوری سپراٹ کے بارے میں سب کو بتایا اور ان کے ساتھ اپنے رومانوی تعلقات کا باقاعدہ اعلان کیا ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ وہ ایک ساتھ رہ رہے ہیں۔
اب سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس کے بارے میں دعوی کیا جارہا ہے کہ عامر اور گوری نے گزشتہ ماہ کرکٹر عرفان پٹھان کی شادی کی سالگرہ میں ایک ساتھ شرکت کی تھی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں عرفان پٹھان کو اپنی اہلیہ صفا کے ساتھ اپنی شادی کی سالگرہ کا کیک کاٹتے دیکھا جا سکتا ہے۔ عامر خان میز پر جوڑے کے ساتھ شامل ہوئے اور خوشی سے ان کے لیے تالیاں بجائیں۔ جیسے ہی کیمرہ گھومتا ہے تقریب میں شریک دیگر لوگوں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ نیٹیزنز نے دعویٰ کیا کہ اس تقریب میں گوری بھی موجود تھیں۔