آرٹ بطور تھراپی، ماہرین کیا کہتے ہیں؟

جب ہم لوگوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں تو ہم کسی نہ کسی طرح ان کی شفا یابی میں کردار ادا کرتے ہیں


ویب ڈیسک March 15, 2025

سوئس ڈاکٹرز دماغی طبی حالتوں اور دائمی بیماریوں کے مریضوں کے لیے تجاویز کی حد کو بڑھا رہے ہیں جس میں پارکس، آرٹ گیلریوں اور عجائب گھروں کا دورہ کرنا شامل ہے۔

مغربی سوئٹزرلینڈ کے شہر نیوچیٹیل نے ڈاکٹروں کے ساتھ مل کر دماغی طبی مسائل سے دوچار افراد کی مدد اور ان میں جسمانی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے اس پروگرام کا آغاز کیا ہے۔

پروگرام میں حصہ لینے والی نیوچیٹیل کی ایک ڈاکٹر پیٹریشیا لیہمن نے کہا کہ جن لوگوں کو بعض اوقات اپنی دماغی صحت سے متعلقہ مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ان کے لیے یہ دورے پریشانیوں، تکلیفوں اور بیماریوں کو بھولنے اور نئے تجربات کے خوشگوار لمحات گزارنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جب ہم لوگوں کے جذبات کا خیال رکھتے ہیں تو ہم کسی نہ کسی طرح ان کی شفا یابی میں کردار ادا کرتے ہیں۔

مزید برآں پروگرام کے تحت شہریوں کو پانچ سو طبی نسخے بھی دیے جائیں گے جو انہیں چار مقامات کے مفت وزٹ فراہم کرے گا جن میں تین میوزیم اور شہر کے بوٹینیکل گارڈن شامل ہیں۔
 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں