پشاور: پادری کے قتل میں ملوث ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے


ویب ڈیسک March 15, 2025

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پادری کے قتل میں ملوث ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

رپورٹ کے مطابق پادری کے قتل میں گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش  کیا،  تفتیشی افسر  نے کہا کہ 
ملزم نبیل پر ساتھی سے ملکر چرچ کے پادری سلیم سراج کو قتل کرنے کا الزام ہے، واقعہ 30 جنوری  2022 کو رنگ روڈ پر پیش آیا تھا، واقعہ کے بعد نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 تفتیشی افسر نے کہا کہ  تفتیش کے دوران ملزم کو مقدمے میں نامزد کیا گیا، ملزم نے عبوری ضمانت کی درخواست دی جو گزشتہ روز خارج ہوئی ہے، عبوری ضمانت خارج ہونے کے بعد ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

تفتیشی افسر نے استدعا کی کہ ملزم سے مزید تفتیش کی ضرورت ہے لہذا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، عدالت نے ملزم کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں