میری فلم میں لیڈ رول کرلو؛ آر جے مہوش کا چہل کی ویڈیو پر تبصرہ

دھناشری ورما سے طلاق کے بعد کرکٹر کی اداکارہ سے ڈیٹنگ کی افواہیں گردش کررہی ہیں


ویب ڈیسک March 16, 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی اہلیہ دھناشری ورما سے طلاق کے بعد اپنی دوست آر جے مہوش کیساتھ ویڈیو کے بعد اداکارہ کی جانب سے انسٹاگرام پر کیا گیا کمنٹ بھی وائرل ہوگیا۔


فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسپنر یوزویندر چہل نے معروف بالی ووڈ فلم "کبھی خوشی کبھی غم" میں شاہ رخ خان کے مشہور انٹری سین کی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو ہولی کی مبارکباد دی، انہوں نے کیشن میں لکھا کہ "ہمیشہ خوشی، کبھی نہیں غم، یوزی بھائی! رنگین ہولی کی مبارکباد"۔

اس ویڈیو کے نیچے آر جے مہوش نے مزاحیہ انداز میں لکھا، "سر میری فلم میں آپ کا مرکزی کردار کرلوlaugh

مزید پڑھیں: آر جے مہوش کی چہل کیساتھ ڈیٹنگ؛ اداکارہ کا ردعمل آگیا

قابل ذکر بات یہ ہے کہ آر جے مہوش بالی ووڈ اداکار نوازالدین صدیقی اسٹارر سیکشن 108 کے شریک پروڈیوسر ہیں، جس میں وہ اداکاری کے جوہر بھی دیکھائیں گی۔

مزید پڑھیں: چہل نے دھنا شری سے طلاق کے بعد نئی لڑکی ڈھونڈھ لی، ہے کون؟

دوسری جانب آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے فائنل کے دوران بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل کی آر جے مہوش کے ساتھ میچ دیکھنے کی ویڈیوز وائرل ہوئیں تھی جس کے بعد دونوں کی ایک دوسرے کیساتھ ڈیٹنگ کی خبریں آئیں تھی۔

مزید پڑھیں: کیا چہل دھناشری ورما کو دھوکا دے رہے ہیں؟ تصویر وائرل

تاہم آر جے مہوش نے افواہوں کو بےبنیاد اور مضحکہ خیز قرار دیا تھا۔

یہ پہلا موقع نہیں کہ ریڈیو جوکی معروف آر جے مہوش اور اسپنر یوزویندر چہل کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو، اس سے قبل چہل اور انکی اہلیہ دھناشری ورما کے درمیان طلاق کی خبروں کے بیچ کرکٹر کرسمس مناتے دیکھائی دیے تھے۔
 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں