نوجوان کو برہنہ کر کے تشدد کیے جانے کی ویڈیو وائرل، آئی جی پنجاب کا نوٹس

 بچوں کی لڑائی پر ملزمان غنڈہ گردی کرتے ہوئے بلال کو اٹھا کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے


ویب ڈیسک March 16, 2025

سوشل میڈیا پر نوجوان لڑکے کو برہنہ کر کے تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جب کہ  انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی) پنجاب  نے معاملے کا نوٹس لے لیا 

رپورٹ کے مطابق واقعہ فاروق آباد کے نواحی ڈیرہ حاجی نواب خاں کا ہے،  ویڈیو میں متعدد افراد 17 سالہ بلال کو برہنہ کر کے تشدد کرتے نظر آرہے ہیں۔ 

ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے بتایا کہ تھانہ صدر فاروق آباد  میں متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، ویڈیو میں تشدد کرنے والے 8 افراد کو تھانہ صدر فاروق آباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ڈی پی او نے کہا کہ  بچوں کی لڑائی پر ملزمان غنڈہ گردی کرتے ہوئے بلال کو اٹھا کر اپنے ڈیرہ پر لے گئے، ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائیں گے۔

اپنے ایک بیان میں آئی جی پنجاب نے کہا کہ قانون سے کوئی بالا تر نہیں،قانون کی بالا دستی ہر صورت قائم رکھی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں