ابراہیم علی خان پاکستانی صارف کو دھمکیاں کیوں دینے لگے؟

سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم اپنی ڈیبو فلم کی ناکامی پر تنقید کا نشانہ بن رہے ہیں


ویب ڈیسک March 16, 2025

بالی ووڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان نے ایک پاکستانی صارف پر شدید غصہ کرتے ہوئے انھیں دھمکیاں دی ہیں۔

ابراہیم علی خان جو حال ہی میں فلم ’نادانیاں‘ سے اپنے کریئر کا آغاز کر چکے ہیں، اپنی اداکاری پر ہونے والی تنقید پر بہت زیادہ حساس نظر آئے۔ خاص طور پر، جب ایک پاکستانی نقاد تیمور اقبال نے ان کی اداکاری اور ان کی ناک پر طنز کیا، تو ابراہیم نے غصے میں آ کر نقاد کو دھمکی آمیز پیغامات بھیج دیے۔

پاکستانی صارف تیمور اقبال نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر فلم ’نادانیاں‘ پر تنقید کرتے ہوئے ابراہیم کی اداکاری کا مذاق اڑایا اور ان کی ناک پر طنز کیا۔

صارف کی تنقید پر ابراہیم نے براہ راست پیغام کرتے ہوئے لکھا ’’تمہارا نام میرے بھائی تیمور کی طرح ہے، لیکن تمہارے پاس اس کا چہرہ نہیں۔ تم بدصورت اور کچرے کے ڈھیر کی طرح ہو۔ اگر میں تمہیں سڑک پر دیکھوں گا، تو تمہاری حالت اور بھی خراب کر دوں گا۔ تم چلتے پھرتے گندگی کے ڈھیر ہو۔‘‘

پاکستانی صارف تیمور نے ابراہیم کے اس پیغام پر ردعمل دیتے ہوئے کہا، ’’یہ ہوئی نا بات! یہی وہ شخص ہے جسے میں فلم میں دیکھنا چاہتا تھا، نہ کہ ایک جعلی سا اداکار۔ لیکن ہاں، ناک کے متعلق میرا تبصرہ واقعی غلط تھا۔ باقی سب پر میں قائم ہوں۔ آپ کے والد کا بہت بڑا مداح ہوں، انہیں مایوس مت کرنا۔‘‘

تیمور نے ابراہیم کے پیغام کا اسکرین شاٹ اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شیئر کیا، جس پر بہت سے صارفین نے تبصرے کیے۔ ایک صارف نے ابراہیم کی اہلیہ، اداکارہ کرینہ کپور خان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا، ’’براہ کرم انہیں سکھائیں کہ تنقید کو اچھے طریقے سے قبول کریں اور نرمی سے جواب دیں۔‘‘

جب کہ ایک صارف نے ابراہیم کا دفاع کرتے ہوئے لکھا، ’’اگر آپ سب کچھ سامنے لا رہے ہیں، تو وہ بھی دکھائیں جو آپ نے لکھا تھا۔ پھر دیکھتے ہیں کہ آیا آپ کو اس جواب کی ضرورت تھی یا نہیں۔‘‘

ابراہیم علی خان کو اپنی پہلی فلم ’نادانیاں‘ کی ناکامی اور فلم میں ان کی اداکاری پر تنقید کا سامنا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں