وزن میں تیزی سے اتار چڑھاؤ جلد موت کا سبب بن سکتا ہے، تحقیق

یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے، ماہرین


ویب ڈیسک March 17, 2025

ایک تحقیق سے پتا چلا ہے کہ دل کی بیماری میں مبتلا موٹے لوگوں میں وزن میں بہت زیادہ اتار چڑھاؤ موت کے خطرے کو نمایاں طور پر بڑھا دیتا ہے۔

انجلیا رسکن یونیورسٹی کی طرف سے کی گئی تحقیق میں یوکے بائیو بینک کے مطالعہ کے حصے کے طور پر بھرتی کیے گئے 8,297 شرکاء کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا۔

ان کا تقریباً 14 سال تک مطالعہ کیا گیا، جس میں وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ وزن میں اضافے سے خطرے کی سطح بڑھتی پائی گئی۔

سرکردہ مصنف ڈاکٹر جوفن ژانگ نے کہا کہ ڈاکٹروں کو ان نتائج کو ذہن میں رکھنا چاہیے جب خاص طور ایسے وقت میں جب تیزی سے وزن کم کرنے کے لیے مارکیٹ میں ادویات موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا مطالعہ ہے جس میں دل کی بیماری میں مبتلا موٹے افراد میں وزن میں تبدیلی اور اموات کے درمیان تعلق کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں