گہرے سمندر کی مچھلی اچانک سوشل میڈیا پر وائرل، وجہ کیا بنی؟

تصویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کو جنم دیا ہے


ویب ڈیسک March 17, 2025

حال ہی میں، کنزرویٹیو آرگنائزیشن کونڈرک ٹینیرائف کے محققین ٹینیرائف جزیرے کے ساحل سے تقریباً دو کلومیٹر دور شارک مچھلیوں کی تلاش میں تھے جب انھوں نے عجیب غریب مںظر دیکھا۔

فوٹوگرافر ڈیوڈ جارا بوگونا نے سمندر کی سطح کے قریب ایک ہمپ بیک اینگلر فش کو فلمایا۔

عجیب بات یہ تھی کہ یہ مچھلیاں پہلے کبھی دن کی روشنی میں زندہ نہیں دیکھی گئیں کیونکہ یہ عام طور پر 200 میٹر سے 600 میٹر تک گہرائی میں رہتی ہیں۔

تصویر نے سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کو جنم دیا ہے جس میں کچھ لوگوں نے مچھلی کو حقوق نسواں کے آئیکن کے طور پر بھی قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا پر آنے والے ان ردعمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ گہرے سمندر کے بارے میں ہمارے خیالات جو کہ خوفناک ہوتے ہیں، آخرکار تبدیل ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں