نارتھ کراچی میں شہری کا فلمی انداز میں ڈاکوؤں سے مقابلہ، ناکام واردات کی ویڈیو سامنے آگئی

واردات اور فائرنگ کی ویڈیو میں واضح طور پر گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں


اسٹاف رپورٹر March 16, 2025

کراچی:

نارتھ کراچی کے علاقے بلال کالونی میں ایک شہری نے جرات مندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکوؤں کی واردات کو ناکام بنادیا۔ واردات اور فائرنگ کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں واضح طور پر گولیوں کی آوازیں سنی جا سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ آج صبح پیش آیا جب موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکو ایک شہری کو لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے۔ جیسے ہی ڈاکوؤں نے شہری کو روکا، اس نے اپنی جان بچانے اور قیمتی سامان محفوظ رکھنے کے لیے فلمی انداز میں جوابی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔

شہری کی طرف سے چلائی گئی گولیوں کی گونج گلی میں سنائی دیتی رہی جس کے بعد ڈاکو خوفزدہ ہوکر موقع سے فرار ہوگئے۔ خوش قسمتی سے شہری محفوظ رہا جبکہ ڈاکو اپنی واردات میں ناکام ہوکر بھاگ نکلے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں