خیبرپختونخوا پولیس نے کالعدم ٹی ٹی پی کو بڑا دھچکا دے دیا

لکی مروت، کرک اور میانوالی کے سنگم میں پہاڑوں پر قائم کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کیا


احتشام خان March 16, 2025
فوٹو ایکسپریس نیوز

خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور میانوالی کے سنگم میں پہاڑوں پر قائم کالعدم ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس نے لکی مروت، کرک اور پنجاب کے ضلع میانوالی کے سنگم پر قائم پہاڑوں پر آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے عارضی ٹھکانے تباہ کیے۔

پولیس آپریشن کے دوران دہشت گرد موقع سے فرار ہوگئے۔ ترجمان کے پی پولیس کے مطابق دہشت گرد اس کیمپ سے نکل کر قریبی علاقوں میں حملے کر رہے تھے۔

ڈی پی او جواد اسحاق کی قیادت میں لکی پولیس نے  سرحدی علاقے میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران کالعدم ٹی ٹی پی کے عارضی ٹھکانوں کو بم سے تباہ کیا گیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ عارضی ٹھکانے اور سہوتکاری کرنے والوں کے ساتھ کوئی نرمی نہیں ہوگی اور ہمارا آپریشن آخری  ٹھکانے کے خاتمے تک جاری رہے گا جن میں تمام ادروں کا تعاون حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں