اے آر رحمان کی سابقہ اہلیہ کہنا بند کریں، سائرہ بانو نے بیان جاری کردیا

اے آر رحمان کی حالت بگڑنے کے بعد سائرہ بانو کا بیان سامنے آگیا


ویب ڈیسک March 17, 2025

معروف بھارتی موسیقار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے میڈیا سے درخواست کی ہے کہ انہیں گلوکار کی سابقہ اہلیہ نہ کہا جائے کیونکہ ان کی طلاق ابھی باضابطہ طور پر نہیں ہوئی ہے۔

سائرہ بانو نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ وہ شوہر سے الگ رہ رہی ہیں لیکن طلاق ابھی نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے درخواست کی کہ انہیں اے آر کی سابقہ ​​بیوی کے طور پر نہ پکارا جائے وہ اب بھی میاں بیوی ہیں۔

سائرہ نے مزید وضاحت کی کہ ان دونوں میں علیحدگی ان کی صحت کے مسائل کی وجہ سے ہوئی ہے۔ سائرہ بانو نے رحمان کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی اور زور دیا کہ وہ ان پر مزید تناؤ کا باعث نہ بنیں۔

 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by India Today (@indiatoday)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ’السلام علیکم، میں سائرہ رحمان ہوں، میں ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں، مجھے ابھی خبر ملی کہ ان کے سینے میں درد ہوا اور ان پر انجیو کیا گیا، اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے وہ اب بالکل ٹھیک ہیں، اور پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں ہے۔‘

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں