
سابق ورلڈ نمبر ون ایگا سوائیٹک انڈین ویلز کے سیمی فائنل میں میرا آندریوا سے میچ کے دوران غصے میں آپے سے باہر ہوگئی تھیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ہار سے قبل ایگا نے بال کڈ کی جانب گیند پھینک دی، اس دوران شائقین نے بھی ان پر ہوٹنگ کی تھی، جس سے انھیں مزید طیش آیا۔
سوائیٹک نے گیند کو بال کڈ کی جانب پھینکا، جس پر بچے نے گیند سے بچتے ہوئے اسے شائقین کی جانب اچھال دیا، ایگا کی اس حرکت پر وہاں موجود لوگوں کی طرف سے مخالفانہ ردعمل ظاہر کیا گیا۔
آندریوا نے مقابلہ جیت کر فائنل میں جگہ بنائی ہے، جہاں ان کا سامنا ٹاپ سیڈ آریانا سیبالینکا سے ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔