بندر نے شہری سے سام سنگ S25 الٹرا چھین کر اُلٹا سودے بازی شروع کردی


بھارتی شہر متھرا اور ورنداون بندروں کی شرارتوں کے لیے مشہور ہیں اور ایسے ہی حال ہی میں ایک بندر اپنی شرارتوں کی وجہ سے وائرل ہوگیا ہے۔
یہ شرارتی بندر راہ چلتے افراد سے ذاتی سامان چھیننے کے لیے جانے جاتے ہیں، اکثر چوری شدہ اشیا کو واپس کرنے کیلئے اپنی من مانی رشوت کا مطالبہ کرتے ہیں۔
ایسے ہی ورنداون میں ایک بندر راہگیر کے ساتھ اس ہی کی چھینی ہوئی قیمتی چیز کو لے کر سودے بازی کرنے کے بعد وائرل ہو گیا ہے۔
شرارتی بندر نے سام سنگ S25 الٹرا سمارٹ فون راہگیر سے چھینا اور اوپر جاکر بیٹھ گیا تھا لیکن ایک مینگو ڈرنک کے پیکٹ کے عوض اسے فون واپس کردیا۔
انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں بندر کو بالکونی میں فون چھینتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔