کراچی؛ طالبان کے حق میں وال چاکنگ کرنے والا ٹی ٹی پی کا اہم کارکن گرفتار

ملزم رات کے وقت ٹی ٹی پی کے حوالے سے دیواروں پر وال چاکنگ کرتا تھا،  انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب


ویب ڈیسک March 17, 2025
ملزم کو انٹیلیجنس ، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیا گیا، انچارج سی ٹی ڈی ( فوٹو؛ ایکسپریس نیوز)

کراچی:

کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی  کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان پاکستان الخوارج سے تعلق رکھنے والے اہم کارکن کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کا کہنا تھا کہ گرفتار ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے  گزشہ سال دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی  ویڈیو بنا کر افغانستان  بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر پرچی پر پیغام ’’ امیر محترم نور ولی ابو آلعاصم نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان TTP کراچی Comming soon ‘‘ لکھا ہوا وائرل کیا تھا۔ 

انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکا ہے جسے انٹیلیجنس ، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیا گیا۔ 

ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان سے ٹرینگ لے کر کراچی آیا اور مخلتف ہوٹلوں پر کام کرتا  رہا، اس کے بعد ایک پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی اور ڈیفنس میں ایک بنگلے پر ڈیوٹی کررہا تھا، ملزم فارغ اوقات میں رات وقت ٹی ٹی پی کے حوالے سے دیواروں پر وال چاکنگ کرتا تھا، ملزم ڈیفنس کے ایریا میں الخوارج  ٹی ٹی پی  کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث ہے۔ 

راجہ عمر خطاب کے مطابق اسی دوران اس نے وڈیوبناکر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی تھی، سی سی ٹی وی کی مدد سے اس ملزم کا سراغ لگایا گیا جس کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں