امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچا دی؛ ہلاکتوں کی تعداد 37 ہوگئی

سب سے زیادہ ہلاکتیں میزوری میں ہوئیں جہاں درجن سے زائد افراد ہلاک ہوگئے


ویب ڈیسک March 17, 2025
امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی

امریکا کے وسطی علاقوں میں طوفانی بگولوں نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 37 ہوگئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی مختلف ریاستوں میں طوفانی بگولوں سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

آرکنساس میں 50 سے زائد گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی تھیں جس میں 8 افراد ہوگئے۔ مسیسپی میں 6 جب کہ ریاست میزوری میں سب سے زیادہ 12 ہلاکتیں ہوئیں۔

طوفانی بگولوں سے زخمی ہونے والوں کی تعداد 50 کے قریب ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

میونسپل اداروں کو ریڈ الرٹ کردیا گیا۔ ریلیف کیمپ قائم کردیئے۔ زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

متعدد علاقے اب بھی تاریکی میں ڈوبے ہوئے ہیں جب کہ محکمہ موسمیات نے شہریوں نے مزید دو روز تک بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں