پشاور میں گیس ناپید ہونے سے شہری رُل گئے، شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے خاموش تماشائی

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے


ویب ڈیسک March 17, 2025
فوٹو فائل

پشاور:

پشاور کے مختلف علاقوں میں سوئی گیس ناپید ہوگئی جس کی وجہ سے شہری افطار و سحری کیلیے رُل گئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رمضان المبارک میں بھی گیس نہ ہونے کی وجہ سے شہری رل گئے اور وہ افطاری و سحری کی تیاری کے لیے شہری مہنگے داموں گیس سلینڈر کا استعمال کرنے لگے، بار بار شکایات کے باوجود حکومتی نمائندے بھی خاموش تماشائی بن گئے ہیں۔

پشاور شہر کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کا مسلہ حل نہ ہوسکا رمضںان المبارک کے میں بھی ترناب فارم، مسلم سٹى، ریلوے سٹیشن،  غریب آباد،  کارپوریشن کالونی،  گل بہار سمیت دیگر علاقوں میں سحری و افطار کے وقت بھی گیس نہیں ہوتی جبکہ متعدد علاقوں میں سوئی گیس بلکل ختم ہوگئی ہے۔

گیس نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس پریشر کا مسئلہ حل کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں