
پاکستان میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکی تارکین اور افغان مہاجرین کے انخلا میں صرف 15 دن باقی رہ گئے ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے ملک میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کو 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جس میں اب صرف 15 روز باقی ہیں۔
حکومت نے یقین دہانی کروائی ہے کہ واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل ہیں جبکہ ڈیڈ لائن کے دوران انخلا کرنے والے کسی بھی غیر ملکی کیخلاف کارروائینہیں کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے دی گئی مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔